کامونکی پولیس مقابلہ میں شامل اہلکاروں کیلئے تقریب

 کامونکی پولیس مقابلہ میں شامل اہلکاروں کیلئے تقریب

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی کامونکی میں پولیس مقابلہ میں شامل افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پر وقار تقریب تقسیم انعامات۔

 سی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔ ایماندار،محنتی ،نڈر،دلیر اور بہادرپولیس افسران و جوان نہ صرف قابل احترام ہیں بلکہ اپنے محکمہ کے ماتھے کا جھو مر ہیں۔ جو ہر قسم کے مشکل حالات میں مخلوق خدا کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور محکمہ کی عزت و توقیر کا موجب بنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علاقہ تھانہ سٹی کامونکی میں پولیس مقابلہ میں جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے افسر و ملازمین کو تعریفی اسناد دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر محمد رضا تنویر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضوان طارق،ایس پی صدر شاہد نوازوڑائچ،ڈی ایس پی کامونکی سرکل محمد اویس کے علاوہ دیگر افسر موجود تھے ۔دوران تقریب سی پی او نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی میں جوپولیس افسر مو ٔثر کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی عزت افزائی نہایت ضرور ی ہے ۔ پولیس افسر اور جوانوں کی حوصلہ افزائی سے ان کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید نکھا رپیدا ہو گا۔ سی پی او نے مقابلہ میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل سجاداختر کے بہترین علاج و معالجہ کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں