نیشنل گیمز میں کامیاب پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے اعزازی تقریب

 نیشنل گیمز میں کامیاب پولیس ملازمین  کے بچوں کیلئے اعزازی تقریب

ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے نیشنل گیمز میں پولیس ملازمین کے جن بچوں اور بچیوں نے میڈل حاصل کیے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کے لوگوں کی صحت کی علامت ہے اور۔۔۔

 جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے محدود وسائل کے با وجود اپنے بچوں کو مارشل آرٹس اور جمناسٹک جیسے کھیل میں آ گے لانے پر بچوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کیاا آخر میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے بچوں میں کراٹے کٹس، ملتانی اجرک ،مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں