چنیوٹ:پولیس ایپ سے مشکوک افراد ، گاڑیوں کی چیکنگ

چنیوٹ:پولیس ایپ سے مشکوک افراد ، گاڑیوں کی چیکنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چنیوٹ بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔

 پولیس نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 5073 افراد اور8006 وہیکلز کو چیک کیا۔ ای پولیس پوسٹ ایپ سے چیکنگ کے دوران مطلوب 12مختلف مسروقہ وہیکلز برآمد ہوئیں ۔ ای پولیس پوسٹ چیکنگ کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سرچ آپریشن،سنیپ چیکنگ، ای پی پی چیکنگ کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے کریمینلز کیخلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایاجارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں