ٹرانسفر ہونیوالے ڈپٹی کمشنر سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

ٹرانسفر ہونیوالے ڈپٹی کمشنر سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ سے ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان ا ور سپیشل طلبا نے خصوصی ملاقات کرکے گلدستے پیش کیے اور۔۔۔

 نیک خواہشات کا اظہار کیا ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے سید آصف حسین شاہ سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی اور ضلعی افسران کی طرف سے جم خانہ میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمت جہاں ہمیں عزت، شناخت اور اختیار عطا کرتی ہے وہیں نیک نیتی اور خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعہ عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے ممبر قومی اسمبلی سید ساجد سلیم مہدی شاہ نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ انتہائی محنت اور قابل آفیسر ہیں ضلع وہاڑی کی بہتری اور عوام کی فلاح کیلئے سید آصف حسین شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ممبر ان صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، ملک نوشیر لنگڑیال، سابق ممبر ان قومی اسمبلی نذیر احمد آرائیں،فقیر احمد آرائیں اور سابقہ ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ نے بطور ڈپٹی کمشنر ضلع میں تعیناتی کے دوران اعلی نظم ونسق کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل، شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں