گلی محلوں میں صفائی میں بہتری لائی جا ئے ،خالد گورائیہ

گلی محلوں میں صفائی میں بہتری لائی جا ئے ،خالد گورائیہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، سی اوضلع کو نسل، میو نسپل کمیٹی ملک ساجد، ایس ڈی او ہائی وے ملک امیر کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے بیو ٹیفکیشن پلا ن، صفائی ستھرائی کے نظام، جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی کو ہدایت کی کہ ایم سی کے تما م عملہ کو ضروری مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک کیا جا ئے اور شہر کے گلی محلوں میں صفائی کے نظام میں بہتری لائی جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالہ سے ضروری مشینری کی خریداری کے پراسس کو جلد مکمل کیاجا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے کا موں پر مامور ٹیموں کی با قاعدگی سے ما نیٹرنگ کی جا ئے ۔انہوں نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کو جلد ازجلد پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے اور لا ری اڈا کے تعمیراتی کا موں مقررہ مدت میں مکمل کر نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں