ڈینگی ہاٹ سپاٹ فوری ختم کئے جائیں، فوادہاشم ربانی

ڈینگی ہاٹ سپاٹ فوری ختم کئے جائیں، فوادہاشم ربانی

ملتان (لیڈی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی ڈینگی کے خاتمہ کے لئے مہم کو موثر بنانے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔

 انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی کے خلاف مہم کی قیادت کرنے کی ہدایات جاری کردیں اور کہا کہ ڈینگی مہم بارے بوگس رپورٹس دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے ہاٹ سپاٹ کے خاتمہ کے لئے تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے نشتر ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور ڈینگی مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا اور ان کے رہائشی علاقوں اور ٹریولنگ ہسٹری بارے بھی پوچھا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ قمرالزمان قیصرانی، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر کاظم خان، ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر، ماریہ ممتاز اور ڈاکٹر عطائالرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی بہم پنچائی جائیں اور تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں۔فواد ہاشم ربانی کی ہدایت پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹریفک کنٹرول کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس ریڈار سسٹم پر مبنی پائلٹ پراجیکٹ تیار کر لیا ہے ۔ ایم ڈی اے حکام نے اس پائلٹ پراجیکٹ بارے آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کو ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمدخان اور ڈائریکٹر ایم ڈی اے راو ذکاء بریفنگ میں شریک ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں