میپکو، ستمبر میں 3267بجلی چور وں کیخلاف کارروائی

میپکو، ستمبر میں 3267بجلی چور وں کیخلاف کارروائی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں ایک ماہ کے دوران 3267افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

 3184بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 2915بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 335افراد کو موقع سے گرفتارکرکے حوالات منتقل کیاگیا۔6میپکو اہلکاروں کے خلاف بجلی چوری میں ملوث ہونے پر کارروائی کی گئی۔یکم تا 30ستمبر 2024ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 427بجلی چوروں کو 40ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ425مقدمات کا اندراج کروایاگیا اور11افراد کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔میپکوڈی جی خان سرکل میں 368 بجلی چوروں کو10ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 367مقدمات کا اندراج کروایاگیا اور66افراد کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔وہاڑی سرکل میں299بجلی چوروں کو16ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ232مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بہاولپور سرکل میں 550بجلی چوروں کو35ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 545 مقدمات کا اندراج کروایاگیا اور58افراد کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔ساہیوال سرکل میں 525بجلی چوروں کو53.9ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ525مقدمات کا اندراج کروایاگیا اور66افراد کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں 373بجلی چوروں کو15.7ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ371مقدمات کا اندراج کروایاگیا اور113افراد کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں