جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری :ڈی پی او چنیوٹ

 جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری :ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔۔۔

ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شہریوں کی درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈی پی او چنیوٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔عبداللہ احمد نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانوں میں مسئلہ حل نہیں ہوتا تو بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ،شہری جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں