سبز معیشت، شہر ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانا ہونگے، رومینہ خورشید

سبز معیشت، شہر ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانا ہونگے، رومینہ خورشید

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ سبز معیشت کیلئے شہر ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانا ہونگے۔

 موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید موسمی حالات بالخصوص سخت گرمی اور شہری علاقوں میں سیلاب سے لوگوں کی زندگیوں، معاش اور عوامی انفراسٹرکچر کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس کا مقصد دارالحکومت کو ماحولیاتی طور پر مستحکم ماڈل میں تبدیل کرنا تھا، وزیراعظم کی موسمیاتی معاون نے کہا شہروں کو موسمیاتی طور پر لچکدار بنانا کثیر جہتی نقطہ نظر کو شامل کیے بغیر ممکن نہیں، ملک کے متعدد شہروں کو موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور شامل ہیں۔ اسلام آباد اپنے سرسبز و شاداب پودوں اور پھولدار پودوں میں اضافہ کرے گا۔ اجلاس کا اختتام بہارہ کہو کے قریب 700 ایکڑ پر محیط جنگلات کے منصوبوں پر تعاون کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کے درمیان ایک معاہدے پر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں