یکجہتی فلسطین ملی فریضہ،مفتی منیب،الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت

 یکجہتی فلسطین ملی فریضہ،مفتی منیب،الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب چئیرمینز نے مختصر عرصے کے دوران اختیارات و فنڈز کی کمی کے باوجود بے مثال کام کیے ہیں ۔ اس شہر کے 9 ٹاونز جہاں جماعت اسلامی کے چیئرمینز ہیں انہیں ماڈل ٹاؤن بنائیں گے ۔

یہ بات انہوں نے ‘‘سنورتا لانڈھی پروجیکٹ ’’کے تحت یوتھ ایمپاورمنٹ آئی ٹی سینٹر ای لائبریری و کڈزز لائبریری کے افتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ دریں اثنا ء امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے ایک سال پورے ہونے اوراہل غزوہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار6اکتوبر کوشام 3بجے شارع فیصل پر ہونے والے الاقصیٰ ملین مارچ کے سلسلے میں مہتمم دارالعلوم نعیمیہ و مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ان کے مدرسے میں ملاقات کی اور مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ مفتی منیب نے منعم ظفر خان کا خیر مقدم کیا، مارچ کی پرزور حمایت کا اعلان کیا اور عوام سے بھرپورشرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی ہمارا دینی، ملی،قومی اور ایمانی فریضہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں