پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے تک آگیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں