کامونکے میں پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش مارے گئے، کانسٹیبل اور راہگیر زخمی

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کامونکے میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں 2 منشیات فروش مارے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ کامونکے میں ہوا، مقابلے کے دوران کانسٹیبل اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والے ملزم علاقے میں خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے۔

پولیس حکام نے مزید بتایاکہ ملزموں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ان کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں