گھوٹکی میں سفاک بیٹے نے ماں کوقتل کردیا

گھوٹکی : (دنیانیوز) گاؤں سمندر بھیو میں بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ خرچہ نہ دینے پر پیش آیا، ملزم شفن بھیو نے پسٹل سے فائرنگ کرکے ماں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

پولیس کی جانب سے مقتولہ حضوران کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ، واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں