عدم پیشی پر آن لائن ٹیکسی سروس کے مالک کے وارنٹ جاری

 عدم پیشی پر آن لائن ٹیکسی سروس کے مالک کے وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف وکیل کی درخواست پر ٹیکسی سروس کے مالک کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

 عدالت کے روبرو آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف رافع ظفر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آن لائن ٹیکسی رائیڈ کے دوران رافع ظفر ایڈووکیٹ حادثے کا شکار ہوگیا تھاجس کے باعث وکیل کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ حادثے کے بعد بائیک رائیڈر وکیل کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے کار حادثے کے مقدمے کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر ملتوی کردی۔ عدالت کے روبرو ملزمہ نتاشا پیش نہیں ہوئی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ نتاشا کی طبیعت خراب ہے ۔ عدالت نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں