خیابان فردوسی مین بلیوارڈ کے نیچے بوسیدہ سیوریج لائن

خیابان فردوسی مین بلیوارڈ کے نیچے بوسیدہ سیوریج لائن

لاہور(شیخ زین العابدین)خیابان فردوسی ،سیوریج لائن کی تبدیلی کے لئے واسا انتظامیہ پنجاب حکومت کو مطمئن نہ کرسکی، صوبائی ترقیاتی بورڈ نے واسا کے پیش کردہ کیس کی منظوری نہ دی۔

 تفصیلات کے مطابق خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے نیچے گزرنے والی سیوریج لائن کا کراؤن فیل ہوا،مین بلیووارڈ جوہر ٹاؤن پر 20 فٹ چوڑا اور 25 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، خیابان فردوسی کے نیچے چالیس سال پرانی بوسیدہ سیوریج لائن ٹوٹی، صوبائی ترقیاتی بورڈ نے واسا کے پیش کردہ کیس کی منظوری نہ دی، واسا کو دو ہفتوں بعد دوبارہ کیس پی اینڈ ڈی بورڈ کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی شگاف سے متعلق دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی،واسا نے شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک سیوریج لائن کی تبدیلی کا کیس پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں