صاف اسلام آباد کیلئے اجتماعی کو ششیں نا گزیر ، محمد علی رندھاوا

صاف  اسلام آباد کیلئے اجتماعی کو ششیں نا گزیر ، محمد علی رندھاوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز اسلام آباد کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں کنسلٹنٹ نیسپاک، ممبر انوائرنمنٹ اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں تمام قوا عد و ضوابط کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر با قاعدہ کام شروع کیا جاسکے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیسپاک کی ٹیم شہر کے مختلف حصوں اور مقامی یونین کونسلز کا دورہ کرے گی تاکہ مقامی آبادی کی ویسٹ مینجمنٹ کی ضروریات اور تقاضوں کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا اسلام آباد کو ایک صاف شہر بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں