جمالیاتی جلد کانفرنس طبی تربیت کیلئے سنگ میل، ڈاکٹر مختار بھرتھ

جمالیاتی جلد کانفرنس طبی تربیت کیلئے سنگ میل، ڈاکٹر مختار بھرتھ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ جمالیاتی جلد کانفرنس طبی تربیت کیلئے اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان جمالیاتی جلد کے شعبہ میں جنوبی ایشیا میں طبی تکنیک کو آگے بڑھا رہا ہے۔ پاکستان مہارت کے لحاظ سے جمالیاتی جلد کے شعبہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے برابر کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمالیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ پاکستان کیڈور کا استعمال کرتے ہوئے جمالیاتی طریقہ کار میں جدید تربیت فراہم کرتا ہے، کیڈور کا انوکھا طریقہ ہمارے ملک میں بلکہ پورے ایشیا میں ہمیں طبی تعلیم میں سب سے آگے رکھتا ہے۔ کانفرنس سے نہ صرف ماہرین کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں