علم و ادب کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، یوسف رضا گیلانی

علم و ادب کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علم و ادب کی اہمیت کوکسی بھی دور میں کم یا نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔

 علم وادب کے ذریعے ہی ہم زندگی کی مشکلات اور آزمائشوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام ڈاکٹر ناصر حسین بخاری کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں ڈاکٹر ناصر حسین بخاری کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تعلیم، ادب اور تحقیق کے فروغ کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ میں ڈاکٹر ذکا اللہ خان، ڈاکٹر صلاح الدین درویش اور فاؤنڈیشن کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او آصف خان، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز اور یوتھ کونسل کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں