کمشنر کی زیر صدارت سپورٹس کمپلیکس کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت سپورٹس کمپلیکس کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرچیئرپرسن سلوت سعید کی زیر صدارت ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں ممبر شپ کے لئے مزید امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے دلاورخاں چدھڑ،انچارج سپورٹس کمپلیکس/ ڈائریکٹر  فنانس یاسر اعجاز چٹھہ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیرودیگرموجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ بڑی تعداد میں ممبر شپ کے خواہش مند امیدواروں کی شرکت سپورٹس کمپلیکس کے معیار اور وقار پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل اور انتظامی امورچلانے میں گہری دلچسپی ترقی وکامیابی کی ضمانت ہے ،سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں بھی وسعت لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں