پیرمحل:چوری کی وارداتیں ،شہری قیمتی اشیا سے محروم

پیرمحل:چوری کی وارداتیں ،شہری قیمتی اشیا سے محروم

پیرمحل (نمائندہ دنیا )چوری کی 5 وارداتیں ،شہری موٹرسائیکل سمیت مختلف قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور چک نمبر333گ ب کے رہائشی یونس کے گھر سے دوجانور ایک بکرااورایک بکری مالیت دیڑھ لاکھ روپے ، چک نمبر 332گ ب کے رہائشی سکندر سلطان کے احاطہ مویشیاں سے ایک بکری مالیت 60ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ، اسی طرح موضع کوہل میں پرائمری سکول سے واٹر پمپ مع فٹنگ ، پلاٹ ڈی کے رہائشی منور اقبال کے پیٹر انجن بور کی نالی پائپ وغیرہ مالیت ایک لاکھ 25ہزار اورکچی کوٹھی کے رہائشی غلام محمد کا موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں