طلبا اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دیں :ڈاکٹر نجف علی اعوان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)طلبا اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تعلیم و تربیت پر مکمل توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نجف علی اعوان نے این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ فیصل آباد میں نئے داخل ہونے والے طلباکے لیے اورینٹیشن تقریب 2024 کے انعقاد کے موقع پر کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں تعلیمی سفر میں محنت اور مستقل مزاجی اختیار کرنے کی تلقین اشد ضرورت ہے ۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبااور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی ۔ کیمیکل انجینئرنگ ، مکینیکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیوٹر سائنسز کے طلبائنے تقریب میں شرکت کی ۔