اسسٹنٹ کمشنرجھنگ کا سبزی منڈی کا دورہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیااورمارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ اشیاء کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مختلف شیڈز میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی اور اپنی نگرانی میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی بولی کروائی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ نیلامی کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقے کے مطابق ہونا چاہیے ، د کانداروں اور پھڑیوں کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ موجود ہونی چاہئے،شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ مسلسل متحرک ہے ۔