چنیوٹ پولیس کے انسپکٹر محمد نواز ریٹائر ہو گئے ،اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کے انسپکٹر محمد نواز سروس مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ،ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔
جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مہدی حسن،ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان اور دیگر افسران و جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انسپکٹر محمد نواز نے زندگی کے 42سال محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے گزارے ،وہ ریٹائرمنٹ کے وقت پولیس لائن چنیوٹ میں بطور ریزرو انسپکٹر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ ڈی پی او اور دیگر افسران نے انسپکٹر نواز کو گلدستے ،اعزازی شیلڈز اورتحائف پیش کئے اورسرکاری اعزازوپروٹول کیساتھ رخصت کیا ۔