دماغی صحت کا عالمی دن،فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار

دماغی صحت کا عالمی دن،فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دماغی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے زیراہتمام آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔جس میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفرعلی چودھری۔۔۔

 پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،ڈاکٹر رافع رفیق، ڈاکٹر شاہدہ،ڈاکٹر رانا فیض،ڈاکٹر معاذ، ڈاکٹر لقمان خاں،ڈاکٹر ثمرین ودیگر نے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی۔ماہرین نے کہا کہ قومی اور معاشرتی ترقی کیلئے ذہنی صحت ناگزیر ہے ، جب تک ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہونگے کوئی بھی ملک یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ذہنی صحت سے مراد زندگی کے جسمانی، جذباتی اور روحانی شعبوں میں توازن تلاش کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص عورتوں میں ذہنی مسائل کا عارضہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی کچھ وجوہات میں سے طلاق،کسی عزیز کی موت،جسمانی بیماری اورکم آمدنی ہونا جیسے مسائل ہیں جو ذہنی عارضے کو جنم دیتے ہیں۔اس کے برعکس اچھی ذہنی صحت کی حامل خواتین زندگی کو بامقصد سمجھتی ہیں کیونکہ وہ با اعتماد ہوتی ہے اور منفی جذبات ڈپریشن، غصہ،ناراضگی یا پریشانی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتیں۔ماہرین نے کہا کہ دماغی صحت کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں