نصرت فتح علی خاں ہسپتال میں ڈائیلسز کیلئے شام کی شفٹ کا حکم

نصرت فتح علی خاں ہسپتال میں ڈائیلسز کیلئے شام کی شفٹ کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے نصرت فتح علی خاں ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کو شام کی شفٹ میں بھی شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے نصرت فتح علی خاں ہسپتال کا دورہ کرکے مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ گردے کے مریضوں کے ڈائیلسز کیلئے دوسری شفٹ شروع کرنے کے حوالے سے فوری انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے مریضوں کی عیادت کرکے ان سے علاج معالجہ کی فراہمی بارے دریافت کیااور کہا کہ دستیاب کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے تاہم دستیاب وسائل کو مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے بروئے کار لانے میں معمولی سی بھی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔انہوں نے مشینری کو ہمہ وقت فعال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں