کمشنر کی زیر صدارت امن وامان کے قیام بارے اعلیٰ سطح اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت امن وامان کے قیام بارے اعلیٰ سطح اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں امن وامان کے قیام حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ،بریگیڈیئر پاک آرمی افتخار حسین ندیم نے شرکت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او کامران عادل کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے ۔اجلاس میں پاک آرمی کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران ڈویژن میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔کمشنر نے خطاب میں کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ انتظامیہ،پولیس،سکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اورسامنے آنے والے معمولی سے معمولی مسئلہ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جاتا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ چائینز سکیورٹی کو درکار ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنائیں۔فیڈمک میں چاردیواری کی تعمیر کے جاری کام پر بھی گفتگو کی گئی۔کمشنر نے کہا کہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی میٹنگزباقاعدگی سے کریں ڈویژنل لیول پر بھی امن وامان کی صورتحال پر میٹنگ ہر ماہ منعقد کی جائے گی۔آرپی او نے ریجن میں لاء اینڈ آرڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دی۔بریگیڈیئر افتخار حسین ندیم نے کہا کہ ریجن میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے سول وپولیس انتظامیہ کو پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،سی پی او اور ڈی پی اوز نے بھی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں