طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں : اکبر بھنڈر
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
، عوام کوان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس حوالہ سے ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کی تمام تر کوششیں کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ سروسز اورڈاکٹروں سمیت سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی و دیگر انتظامی امورکومزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ڈاکٹرز و سٹاف طبی سہولیات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔