سٹی پولیس آفیسر کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

سٹی پولیس آفیسر کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔

 امروز سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں سائلین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سی پی او فیصل آباد نے سائلین کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ پولیس افسروں کو احکامات جاری کئے اور ہدایت کی گئی کہ سائلین کی شکایات کو قانون کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے ۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا ۔ کہ عوام کی سہولت کے لئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کسی کو بھی پولیس کے متعلق کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں