ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کا ڈسٹرکٹ جیل کا پہلا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کا ڈسٹرکٹ جیل کا پہلا تفصیلی دورہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )،جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اندورن جیل مختلف وارڑز، ہسپتال اور۔

 مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ سے فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر کو جیل میں سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ملاقاتیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور بحالی مرکز میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق قیدیوں/اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں