کمالیہ :سموگ میں اضافہ ،شہری مختلف بیماریوں کا شکار

کمالیہ :سموگ میں اضافہ ،شہری مختلف بیماریوں کا شکار

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں صبح اور شام کے اوقات میں سموگ میں اضافہ ، شہری نزلہ، زکام، گلے کی سوزش اور درد، پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ اور گرد و نواح میں صبح اور شام کے اوقات میں سموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو روز بروز بڑھتا چلا جا رہا ہے ،اسی وجہ سے شہری نزلہ، زکام، گلے کی سوزش اور پھیپھڑوں کے ا مراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔دوسری جانب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں سموگ کاؤنٹر کے ساتھ ساتھ سموگ سے متاثرہ مریضوں کے لیے روم بھی مختص کر دیا ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ کی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ سے بچنے کیلئے شہری حفاظتی تدابیر اپنائیں، ماسک اور عینک کا استعمال کریں، زیادہ ٹھنڈے مشروبات سے پر ہیز کریں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں