ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اورمریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیااور موقع پرڈاکٹرز کو طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو تمام شفٹوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مزید بہتری کیلئے وزٹس کر رہے ہیں۔