غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف کریک ڈائون ،15 پلاٹ سر بمہر
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹس کو بلا منظوری کمرشل بنانے پر مدینہ ٹاؤن اور سر سید ٹاؤن میں 15 پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے ۔