پراپرٹی کی خریدوفروخت میں شہری سے لاکھوں کا فراڈ

 پراپرٹی کی خریدوفروخت میں شہری سے لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خریدوفروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یونس نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسے قریبی تعلقات کے دوران فراڈ کا شکار بناتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہتھیالی اور اسکے عوض جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسکے حوالے کردئیے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں