انسداد سموگ آپریشن، 2 بھٹے مسمار، 3 کو اڑھائی لاکھ جرمانہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی،خبرنگار )ضلعی انتظامیہ کا انسداد سموگ آپریشن،گزشتہ روز 2 بھٹے مسمار، 3 بھٹہ مالکان کو اڑھائی لاکھ روپے سے زائد جرمانے ۔۔۔
دھواں چھوڑنے پر 2 گاڑیاں بند کر کے 26 ہزار کے جرمانے ،9کے چالان کئے گئے سیکرٹری آر ٹی اے نے شہریوں میں فیس ماسک اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ تینوں تحصیلوں میں شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے ،دیگر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں ، ایس اوپیزکی پاسداری کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی اور سموگ کی شدت میں اضافہ متوقع ہے ۔