سموگ کا سبب عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

سموگ کا سبب عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

مظفرگڑھ(سٹی رپوٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ضلع بھر میں سموگ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کے احکامات جاری ،تمام سرکاری دفاتر میں سٹاف کو 50 فیصد تک محدود کردیا گیا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسروں سے کہا کہ دھواں چھوڑتے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں،دھواں چھورنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیں ، تمام سرکاری و نجی اداروں میں سٹاف کی حاضری 50 فیصد جبکہ وزارت تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر تک تمام سرکاری و پرائیویٹ ہائر سیکنڈری سکول بھی بند ہیں۔ادھر اے سی نے بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے چلنے والے مزید 3 بھٹوں کومسمار،2 کو سیل کردیا ، دھواں چھورنے والی 16گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں