بلدیہ کوٹ ادوکے ملازمین تنخواہوں ،پنشن سے محروم

بلدیہ کوٹ ادوکے ملازمین تنخواہوں ،پنشن سے محروم

کوٹ ادو(نامہ نگار )بلدیہ ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم ،گھروں میں فاقے ،عملہ صفائی نے کام چھوڑ کر گیٹ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا،بلدیہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ آج تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو عرصہ سے مالی مسائل کا شکار ہے ،تنخواہوں کی بروقت ادائیگی معمہ بن چکی ہے ، گزشتہ روز عملہ صفائی نے میونسپل گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ تنخواہوں کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے ،بچے بھوکوں مررہے ہیں 4 ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہیں دی جارہی۔ بلدیہ حکام کا موقف ہے کہ آج تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں