معذور وں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں:ذیشان لبھا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، ہائی وے ، پبلک ہیلتھ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ، ٹیوٹا و دیگر محکمہ کے افراد نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور نے بریفنگ میں بتایا کہ معذور افراد کو ٹرانسپوٹ کے کرایوں میں 50فیصد رعائیت دی جا رہی ہے ،ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مختلف محکموں کو لیٹر لکھ دے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ معذور افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، جن محکموں میں معذور افراد کے کیسز زیر بحث یا التوا کا شکار ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔