پی پی وسطی پنجاب کی یوم تاسیس پر ورکرز کنونشن کرانے کی ہدایت
لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے پارٹی تنظیموں کو یوم تاسیس پر ورکرز کنونشن کرانے کی ہدایت کر دی۔
اس سلسلے میں وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا تمام ضلعی تنظیمیں چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب سے قبل ورکرز کنونشن کا انعقاد یقینی بنائیں۔ پیپلز یوتھ اور پی ایس ایف کی 29نومبر کو مشعل بردار ریلی موسم سے مشروط ہو گی ، پیپلز کلچرل ونگ یوم تاسیس کی شب متبادل ثقافتی پروگرام کی تیاری رکھے گا۔