سی پی او نے رشوت لینے پر چوکی انچارج کومعطل کردیا

سی پی او نے رشوت لینے پر چوکی انچارج کومعطل کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد نے رشوت وصول کرنے پر چوکی انچارج کومعطل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادڈی آئی جی کامران عادل کو تھانہ جھمرہ کی چوکی سٹی جھمرہ کے انچارج طاہر شبیر کیخلاف شہری سے رشوت وصول کرنے کی شکائت موصول ہوئی تو انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ڈویژن کو معاملہ کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ۔ ایس پی مدینہ ڈویژن نے انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر انچارج چوکی سٹی چک جھمرہ طاہر شبیر کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا ۔ جبکہ کانسٹیبلان تصدیق مرتضیٰ اور غلام عباس کو چارج شیٹ کر کے ڈی ایس پی سرگودھا روڈ کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں