پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے چکنمبر 158ر۔ب کے رہائشی احسان نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسکی پراپرٹی کے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے عدالت میں پیش کئے گئے اور اسکی پراپرٹی پر قبضہ کی مبینہ طورپر کوشش کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔