سی پی او فیصل آباد کا تھانہ ریل بازار کا اچانک دورہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے تھانہ ریل بازار کا سرپرائز وزٹ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے تھانہ ریل بازار کا سرپرائز وزٹ کیا ،انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک ،حوالات ،اسلحہ خانہ اور مال خانہ کو چیک کیا، تھانہ کے علاقہ میں جرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا ،زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقہ میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں ،پٹرولنگ اور ناکہ جات کے نظام کومزیدبڑھایاجائے اوراشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بہترین حکمت عملی کی جائے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ میں موجود سائلین کی درخواست کو سنا اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات کو قانون کے مطابق فوری طور پر حل کریں ۔ اس موقع پر کامران عادل نے کہا کہ عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کسی کو پولیس کے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے ۔