ڈائریکٹر لائیوسٹاک کاٹوبہ ، چنیوٹ کے ویٹرنری اداروں کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا اوروزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ رجسٹریشن کے لئے قائم کئے گئے سہولت ڈیسکس کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن اور ان کو فراہم کردہ سہولیات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مویشی پال حضرات کو اس سکیم میں شامل ہونے کے لئے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرام، سکول فوکس پروگرام، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں،پرنٹ میڈیا،ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مویشی پال حضرات وزیراعلیٰ پنجاب کے اس احسن اقدام سے مستفید ہو سکیں ۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم بارے فیڈ بیک لیا۔