پی ٹی آئی نوجوان نسل کو مزید گمراہ کر رہی ہے :چودھری فقیر

 پی ٹی آئی نوجوان نسل کو مزید گمراہ کر رہی ہے :چودھری فقیر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہحکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو چکی ۔۔

جبکہ پی ٹی آئی فساد اور انتشار سے نوجوان نسل کو مزید گمراہ اور معیشت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پختونخواکے بیان اوربانی پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ ملک اورقوم کے بہتری کے لیے عملی اقدامات کئے جبکہ پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدارمیں انتشار فساد اور مشکلات پیداکرنے کے علاوہ کوئی ایسا کارنامہ نہیں جسے سراہا جاسکے ،دوتہائی اکثرت سے وزیراعظم منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کوسازش کے تحت اقتدارسے الگ کیاگیا ،رانا ثنا اللہ سمیت سینئر رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے ،گئے اب پی ٹی آئی کے جن لوگوں کے خلاف درست مقدمات ہیں تووہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست چاہتے ہیں۔لیگی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 24گھنٹے ملک کی بہتری اورعوام کو خوشحال بنانے کے لیے متحرک ہیں بہت جلدعوامی مشکلات کاخاتمہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں