ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

انہوں نے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے محکموں کے افسران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ ذمہ داریوں کا ادراک کریں اوراینٹی ڈینگی ٹیموں کو مزید متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایام لاروا کی افزائش کے حوالے سے حساس ایام ہیں لہذا فیلڈمیں آنکھیں کھلی رکھیں۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ہاٹ سپاٹس پر گہری توجہ مرکوز رکھیں،انسدادی کارروائیوں کو بڑھائیں اور ایکشن کا سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں بھی مشترکہ اقدامات سے ڈینگی کو شکست دینی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں