انسداد سموگ اقدامات: 2ماہ میں 2کروڑ روپے جرمانے

انسداد سموگ اقدامات: 2ماہ میں 2کروڑ روپے جرمانے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انسداد سموگ اقدامات کے سلسلے میں گزشتہ دوماہ کے دوران محکمہ تحفظ ماحول، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیموں نے دھواں دینے والی۔۔

954 وہیکلز کے چالان،فٹنس کے بغیر چلنے والی188 گاڑیوں کو بند اور ٹرانسپورٹرز کو19 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔علاوہ ازیں محکمہ تحفظ ماحول نے 317 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کرکے سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر 74 یونٹس کے بوائلر کو سیل اور مالکان کو پونے دو کروڑ روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ27 مقدمات درج جبکہ19،افراد کو گرفتار کرایا۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 8 بھٹوں کی تعمیرات کوبھی مسمارکرایا گیا۔یہ بات کمشنر سلوت سعید کو بریفنگ اجلاس میں بتائی گئی جس میں انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ سموگ پر قابوپانے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں