ماموں کانجن:منشیات فروش سے 18 لیٹر شراب برآمد
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)منشیات فروش کے قبضہ سے 18 لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
،تفصیلات کے مطابق پولیس تھا نہ ماموں کانجن نے دوران ناکہ بندی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ،پولیس نے اللہ یار سکنہ 502 گ ب سے کلیانولا روڈ جکھڑ چوک کے قریب پلاسٹک کے کین میں لیجاتے ہوئے 18 لیٹر شراب اس کے قبضہ سے برآمد کر لی۔