ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

 ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں قائم نجی بسکٹ فیکٹری کے قریب احتشام نامی شہری کو ڈاکوؤں کی جانب سے روک کر گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین لیاگیا جبکہ اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں