پینسرہ:چکی مالکان کی من مانیاں فی کلو آٹا 120روپے میں فروخت
پینسرہ(نمائندہ دنیا )چکی مالکان کی من مانیاں عروج پر، آٹا 100سے 120روپے میں فروخت کرنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر67ج ب سدھار قبرستان و دیگر جگہوں پرواقع چکی مالکان من مانے ریٹ پر آٹا فروخت کر رہے ہیں۔2600سے 2800روپے فی من میں خریدی گئی گندم کا آٹا 4000سے 4500روپے فی من فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فی کلو کی قیمت 100سے 120روپے تک وصول کی جا رہی ہے ۔شہریوں محمد وحید،غلام شبیر،صدام ،احتشام ،غلام حسین ،سجاد و دیگر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صورتحال کانوٹس لے کر حکومتی نرخوں پر آٹے کی فروخت یقینی بنائیں۔