جھنگ :صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں آپریشن جاری
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں صفائی آپریشن کیا جارہا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی جانب سے مونسپل کمیٹی کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کے حوالہ سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن پر بھرپورانداز میں عملدرآمد جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران شہر کی صفائی کو مثالی بنانے کے لیے صفائی ستھرائی امور کو باقاعدگی سے مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ ایم سی کا فیلڈ سٹاف شہر میں ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی مکمل صفائی سمیت کوڑا کرکٹ کو مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگایاجا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے سموگ کے تدارک کے لیے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے حوالہ سے ہدایات بھی جاری کیں۔