2 ہفتہ سے سنٹرل جیل میں قید خالد پرویز مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویہ سے نالاں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )2 ہفتہ سے سنٹرل جیل میں قید مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن قیادت کے رویہ سے نالاں،۔
مسلم لیگ ن حلقہ این اے 95 سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن خالد پرویز کو فیملی کیس میں عدالت کی جانب سے سزا ہونے پر پولیس نے گرفتار کرکے سنٹرل جیل میں قید کیا ہوا ہے موصوف کے ورثا کا کہنا ہے کہ خالد پرویز کے سسرال والے انتہائی اثر و رسوخ والے ہیں جنہوں نے پہلے بھی اپنی شرائط کے مطابق اشٹام پیپرپر صلح کی تھی مگر بعد ازاں عدالت میں کیس دائر کر دیا گرفتارکارکن خالد پرویز کے ورثا کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی و اعلیٰ قیادت کی جانب سے تاحال کسی نے بھی انکے ساتھ رابطہ نہیں کیا ہے جو کہ انتہائی افسوناک امر ہے ۔